دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کا مؤثر استعمال قابل تحسین ہے،،معاون وزیر اعلیٰ

28

کوئٹہ:معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ آواران میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی باعث اطمینان ہے، مصدقہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیاخوارج کی نقل و حرکت کی مؤثر فضائی نگرانی کے بعد کواڈ کاپٹر سے درست کارروائی کی کارروائی کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں عسکری سامان اور آلات برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کا مؤثر استعمال قابل تحسین ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور عوام اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں