کوئٹہ /اسلام آباد(روزنامہ تعمیر بلوچستان) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات۔ملاقات میں بلوچستان بالخصوص ضلع کیچ و پنجگور کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کی لیڈرشپ کے مثبت رول ادا کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ جس سے بین القوامی طور پر پاکستان کے زمہ دار کردار کی عکاسی ہوتی ہے اور دنیا کو عالمی تنازعات و خطرات سے محفوظ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور پاکستان کو دنیا میں ایک نئی شناخت دی ہے۔
سینیٹر جان بلیدی اور پھلین بلوچ نے ضلع پنجگور کے چیدگی روڈ اور ضلع کیچ کے دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کے لیے کیچ و پنجگور دورے کی دعوت بھی دی۔ سینیٹر جان محمد بلیدی اور پھلین بلوچ نے وزیراعظم کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تربت دانش اسکول اور پنجگور چیدگی روڈ پر کام کو تیز کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیئے ۔ملاقات میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت کیچ اور پنجگور کے زمینداروں کو قرضوں کی فراہمی، زرعی شعبے کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خطے میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر بلوچستان کی پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو مزید مو¿ثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم سے نیشنل پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق
37














