اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اس ماہ کے آغاز میں تہران کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے جہاں انہوں نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی تھی، سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کےلئے اپنی نیک تمناو¿ں اور احترام کا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم نے خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ایرانی وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی کی انتھک کوششوں کو سراہا، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی۔ انہوں نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لیے وزیراعظم کے تہران کے دورے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناءجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سلامتی، مو¿ثر بارڈر مینجمنٹ اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون، سرحدی انتظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور خطے کی مجموعی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام کے فروغ اور تعمیری سفارت کاری کے لیے پاکستان کے مو¿ثر کردار کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور باہمی خوشحالی کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ کاری، مو¿ثر تعاون اور باہمی اعتماد پر مبنی میکانزم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اس موقع پر علاقائی استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
خلیج میں کشید گی قابل تشویش ہے ،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات
30













