مکہ دفاعی معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے، وزیراعظم

34

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون، بالخصوص پاکستان سے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان سعودی عرب میں اقتصادی و زرعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کو اقتصادی اور زرعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد ریاض کا دورہ کرے گا، جہاں زرعی تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر مزید بات چیت کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے نے تینوں ممالک کو مزید قریب لایا اور خطے میں اتحاد و امن کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور زرعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں