تھانہ سریاب کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان، پولیس گشت میں اضافہ

37

کوئٹہ” اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تھانہ سریاب کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، اسنیچرز، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پولیس گشت اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔تھانہ سریاب کا چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی نے تھانے کے افسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری، مفرور اور عادی جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں، منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں اور اسلحہ کی غیرقانونی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مثر اور تیز کی جائیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے سدباب کے لیے رات کے اوقات میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی، جرائم پیشہ شخص یا منشیات فروش کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، تاہم پولیس پوری لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔دریں اثناء علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او فضل الرحمن کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن ایک نڈر، فرض شناس اور متحرک پولیس افسر ہیں جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر، مفرور ملزمان، موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ عوام نے رات کے اوقات میں پولیس گشت بڑھانے کے اقدام کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے علاقے میں امن و امان مزید مستحکم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں