سیندک پروجیکٹ کی بندش کا کوئی امکان نہیں، بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے: رازق سنجرانی

32

اسلام آباد/کوئٹہ :سیندک میٹلز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رازق سنجرانی نے سیندک پروجیکٹ کی ممکنہ بندش سے متعلق ایک بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیندک پروجیکٹ گزشتہ 25برس سے مکمل طور پر فعال ہے اور اس کی بندش کا کوئی امکان نہیں۔رازق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکومتی اداروں کو خط لکھ کر فرنس آئل کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ منصوبے کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے فرنس آئل کی محفوظ اور مسلسل ترسیل کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں