کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سیاسی و قبائلی رہنمامیر فاروق محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے میر فاروق محمد حسنی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
کوئٹہ میں فائرنگ، سیاسی و قبائلی رہنما میر فاروق محمد حسنی جاں بحق
24












