کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 11 کان کن جاں بحق

31

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسنے والے افراد میں سے 11 کی  لاشیں نکال لی ہیں۔ 

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے اور کان سے اب تک  11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ 

شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کوفی کس5 لاکھ روپے اورزخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل گفتگو کتے ہوئے کوئلہ کان مالک نے بتایا تھا کوئلہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، کان میں دھماکے کے وقت42 مزدور تھے اور کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخواکے علاقے شانگلہ سے ہے۔ 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں