کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ کی نجی ہاوسنگ اسکیم کے گھرمیں فائرنگ سے حاملہ خاتون جان بحق

33

کوئٹہ: کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ کی نجی ہاوسنگ اسکیم کے گھرمیں فائرنگ سے حاملہ خاتون جان بحق جبکہ اس کا سات سالہ بیٹا زخمی ہوگیا ،پولیس نے خاتون کے قتل کے شبہ میں اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ۔ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ مقصود گجر نے بتایا کہ ائیر پورٹ روڈ کی نجی ہاوسنگ اسکیم کے گھرمیں فائرنگ سے حاملہ خاتون وردہ داو¿د جاں بحق جبکہ سات سالہ بیٹا محمد حبیب زخمی ہوگیا زخمی لڑکے اور خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے قتل کے شبہ میں اس کے شوہر فرحان مگسی کو حراست میں لے لیا ہے اور کیس تفتیش کیلئے سیریس کرائمز یونٹ کو منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب مقتولہ وردہ داو¿د کی بہن نے بتایا کہ ان کی بہن طلاق یافتہ تھیں اور ان کا ایک 7 سالہ بیٹا تھا۔ بعد میں انہوں نے دوسری شادی فرحان مگسی سے کی تھی۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ ہماری بہن کے قاتل کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں