کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے حالیہ مون سون بارشوں کے دنوں میں بجلی کے حادثات سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیاہے ۔عوام الناس بجلی کے حادثات سے محفوظ رہنے کےلئے تمام ترحفاظتی اقدامات اختیار کریں اور خاص طور پر بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے مکمل طورپر اجتناب کریںکیونکہ گیلے ہونے کی وجہ سے ان میںاکثر اوقات برقی رو سرایت کرجاتی ہے اس لئے بارش کے دوران خود بھی اوربچوں کو بجلی کے آلات سے دور رکھنے کی تلقین کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ پیش نہ آئیں ۔
اسی طرح بجلی کی ناقص گھریلو وائرینگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اورننگی تاروںکوجلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اورمحفوظ طریقے سے ٹیپ کروانے کے علاوہ گھروںکے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں۔ کیسکونے عوام الناس پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ گیلے ہاتھوں ، گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے پنکھوں کے سوئچ تار اوردیگر برقی آلات کو ہر گزہاتھ مت لگائیں اوربجلی آلات کو بچوںکی رسائی سے دوررکھیں۔پانی کی موٹروں، کپڑے دھونے کی مشین اور پنکھے وغیر ہ وقتاً فوقتاً ضرورچیک کروائیں کیونکہ ذراسی توجہ اوراحتیاط سے بہت سے حادثات سے بچایاجاسکتاہے۔ کیسکو عوام الناس سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیئے ہمیشہ احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔
مون سون بارشوں کے دوران عوام الناس احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد یقینی بنائیں،کیسکو
33













