وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشتگردی سے متعلق بیان متعصبانہ ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور را کا ہاتھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

44

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے بارے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پورا ملک کہتا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جبکہ مریم نواز الٹ بات کررہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پر نہ اسکورنگ ہونی چاہے نہ ہی سیاسی بیانات، وزیراعلیٰ پنجاب کے دہشتگردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، کوئی اور ایسا بات کرتا تو اب تک مقدمہ بھی درج ہوچکا ہوتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو متعصبانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور را کا ہاتھ رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری افواج اور شہری قربانیاں دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے علاوہ کوئی ایسا بیان دیتا تو ایف آئی آر ہو چکی ہوتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں