اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ شب انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تعطل کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز میں آنے والے تعطل کی مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجہ کا جلد از جلد پتہ لگایا جا سکے اور خدمات مکمل طور پر بحال کی جا سکیں
۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی سب میرین کیبل معمول کے مطابق درست کام کر رہی ہے اور اس میں کسی خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی سب میرین کیبل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا تعلق اس نظام سے ہے یا نہیں۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور وجوہات سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، تعطل کی وجوہات کا تعین جاری، پی ٹی اے
31













