اسلام آباد:آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا معاملہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی بن گئی ہیں، حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ ہمایوں خان نے وزیر پٹرولیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے وزیر پٹرولیم سے مذاکرات ہوئے۔ ہمارے کمیشن اور ماہانہ بنیاد پر قیمتوں کا تعین ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اوگرا، اوایم سیز اور حکومت کے درمیان یہ معاملہ الجھا ہوا ہے۔ حکومت کاروباری لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی بنانے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی۔ایسوسی ایشن کے مطابق اگر حکومت ان کے مطالبات (ماہانہ قیمتوں کا تعین اور مناسب کمیشن) قبول نہیں کرتی تو فوری طور پر ملک گیر ہڑتال شروع ہو جائے گی جس کے نتیجے میں تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم سے مذاکرات ناکام، آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال اور تمام پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
36













