پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ

32

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے اثرات پاکستان تک پہنچنے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 75 پیسے اور پیٹرول میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 75 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 10.23 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 88.53 ڈالر سے بڑھ کر 98.76ڈالر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پریمیم شامل کرنے کے بعد پیٹرول کی فی بیرل قیمت 109.74 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ ایکس ریفائنری قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 210 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 120 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 226 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 267 روپے 23 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آج پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، جبکہ اوگرا مارکیٹ کے مشاہدے کی بنیاد پر اپنی سمری حکومت کو بھجوائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں