امریکا کی 8 ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے۔
خبر ایجنسی کےمطابق مقدمات میں الزام عائد کیاگیا ہےکہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے بچوں کو نقصان پہنچا،مقدمات آئیووا،کنساس سمیت امریکا کی چھ دیگر ریاستوں کی جانب سےدائر کیے گئے ہیں۔
درخواستوں میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہےکہ چیٹ جی پی ٹی نے بچوں کو خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے۔










