مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنا گھناﺅنی ساز ش ہے ،نواب رئیسانی

32

کوئٹہ : چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے زیر صدارت ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے اور قلات ڈویژن کو ختم کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے قانونی ماہرین کا اجلاس سراوان ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں ممتاز قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ، محی الدین خان کاکڑ ایڈووکیٹ، عامر لہڑی ایڈووکیٹ، غلام رسول لہڑی ایڈووکیٹ، عتیق خان ایڈووکیٹ جبکہ قاضی حمید ممتاز قانون دان اور تاریخ دان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرسرداران نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنا قلات بلوچستان اور بلوچ عوام کی تاریخ ثقافت جغرافیہ، زبان، قومی شناخت کو مٹانے کی گھناﺅنی سازش ہے جبکہ ہماری شناخت جغرافیہ ، زبان ، ثقافت صدیوں پر محیط ہے حکومتیں اور ریاستیں دنیا میں عوام کی خواہشات اور جذبات کا نہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ ان کی تاریخ ثقافت زبان کو تحفظ فراہم کرتی اور اس کی ترویج کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں الٹا گنگا بہتا ہے حکومت ہماری زبان ثقافت اور جغرافیہ اور تاریخ کو اپنا دشمن گردانتی ہے انہوں نے کہاکہ اس قسم کے رویے تو ہمیں نو آبادیاتی دور میں نظر آتے ہیں اگر ہم یہاں کے برابر کے شہری ہیں تو حکمرانوں کو نو آبادیاتی طرز عمل و پالیسیاں ترک کرنی ہوگی۔ اجلاس میں مستونگ کو کوئٹہ اور قلات ڈویژن کو ختم کرنے کیخلاف مقدمے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں