انگلینڈ کےسابق کپتان مائیکل وان فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔
سابق کپتان مائیکل وان نے ایک پروگرام کے دوران اپنے ہی بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جوفرا آرچر کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے۔
مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، ای سی بی نے جوفرا آرچر کے بارے کہا کہ وہ آئی پی ایل جاری رکھیں گے لہٰذا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔








