فٹبال کی تاریخ میں لیونل میسی نے ایک بار پھر ناپسندیدہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

34

اسٹارفٹ بالر لیونل میسی نے ایک بار پھر فٹبال کی تاریخ میں ناپسندیدہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 میں مصر کے خلاف میچ کےدوران میسی اہم موقع پرپنالٹی پرگول نہ کرسکے،مصر کے گول کیپر نے انکی پنالٹی شاندار انداز میں روک لی،جس کے بعدمیسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں شوٹ آؤٹ کےعلاوہ سب سے زیادہ چار پنالٹیز ضائع کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

یہ رواں ورلڈ کپ میں میسی کی دوسری جبکہ مجموعی طور پر چوتھی ضائع شدہ پنالٹی ہے،اس سے قبل وہ 2018 کے ورلڈکپ میں آئس لینڈ، 2022 میں پولینڈ اورموجودہ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں آسٹریا کے خلاف بھی پنالٹی پر گول کرنےمیں ناکام رہے تھے۔

اگرچہ میسی کی پنالٹی ضائع ہوئی،تاہم ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں