کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر مینا مجید بلوچ نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عبدالحکیم کاکڑ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے
مینا مجید بلوچ نے کہا کہ شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت صرف ان کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ پوری عدلیہ، بلوچستان اور قوم کا مشترکہ دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کی سربلندی کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس غم کی گھڑی میں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات حکومت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے رہیں گے۔
شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت خاندان کا نہیں ،عدلیہ، بلوچستان ،قوم کا مشترکہ دکھ ہے، مینا مجید
34













