12 ربیع الاول کے موقع پر مستونگ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایس پی مستونگ محمد رفیق بلوچ اور ایس ایچ او سٹی عبدالروف بلوچ نے مستونگ بازار میں جلوس کے مقررہ روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر انجمن تاجران مستونگ کے صدر حاجی محمد یوسف محمد شہی سمیت دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس حکام نے جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انجمن تاجران مستونگ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 11 ربیع الاول کو صبح 11 بجے جلوس کے مخصوص روٹ کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں روٹ پر واقع تمام دکانداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔۔۔
انتظامیہ اور پولیس حکام نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں تعاون کریں اور مقررہ روٹ پر انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔











