مستونگ کے علاقے میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

48

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ پرانی چونگی کے مقام پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں