مستونگ: گھریلو تنازعہ پر شوہر کا بیوی پر تشدد، تیزاب پھینکنے کا بھی الزام، خاتون کوئٹہ منتقل

41

مستونگ:مستونگ کے نواحی علاقے کلی ببری میں مبینہ گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر کے بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تقریبا ایک ہفتہ قبل درینگڑھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے اپنی بہن کے گھر پہنچ کر اسے زخمی حالت میں پایا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او درینگڑھ مجیب الرحمن مینگل نے بتایا کہ خاتون کے ورثا کی مدعیت میں مبینہ ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس پر تیزاب بھی پھینکا گیا تاہم واقعے کی حتمی نوعیت ڈاکٹر کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد واضح ہوگی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور واقعے کے محرکات سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے ورثا نے حکومت بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، ملزم کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں