مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ کے قریب فائرنگ سے سیشن جج مستونگ اور ان کے گن مین جاں بحق جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سیشن جج مستونگ کی گاڑی پر حملہ ولی خان پاٹک کے قریب ہوا، جج صاحبان کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے۔













