مستونگ،مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ 3مسافر جاں بحق،3زخمی

37

کوئٹہ: ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ سے 3مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گورو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3مسافر انعام الحق سکنہ قلعہ عبداللہ،سید طارق نیاز سکنہ کراچی اور لاقت خان سکنہ گلستان جاں بحق جبکہ 3مسافر نجم،عبدالحنان سکنہ کوئٹہ اور عبدالولی سکنہ پشین زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں