مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا

5

کوئٹہ:مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم شرپسندوں نے این 25قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے کلی گورو کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ دشت کے علاقے سپیزنڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں