مچھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق

10

سبی:ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، لاشوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے ، جانبحق افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ بولان کے علاقے مچھ کے قریب مزدا ٹرک اور شہزور گاڑی کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،
جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے لاشوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر مچھ ہسپتال منتقل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سلیم شیخ، نوید احمد اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی مذید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں