لورالائی:لورالائی کے علاقے مرغہ کبزئی کے قریب کلی زڑہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملک عبدالکریم کرزئی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جا بحق ہونے والوں میں ملک عبدالکریم کرزئی اسکا بیٹا اور شاہ فیصل چرمئی شامل ہیں۔فا ئرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے
۔واقعے کے بعد زخمی اور لاشوں کو ژوب اور لورالائی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
لورالائی ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،3افراد جاں بحق ، 2 افراد زخمی
29













