بلوچستان کے عوام کو مخلص اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

32

کوئٹہ (روزنامہ تعمیر بلوچستان) کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی، سیاسی اور سماجی رہنماں نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی رابطہ مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بلوچستان کے عوام کے حقوق، قومی یکجہتی اور صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مثبت اور موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ایسی مخلص اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرے۔اس سلسلے میں شاہ جہان رئیسانی کی سربراہی میں مختلف علاقوں کے معتبرین، رشتہ داروں، اہل خانہ اور عزیز و اقارب کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
جس میں تفصیلی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے موقف، عوامی رابطہ مہم اور قومی مفادات پر مبنی جدوجہد کی ہر سطح پر مکمل حمایت کی جائے گی۔اجلاس کے شرکا نے کہا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے اجتماعی مفادات، قومی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوامی سوچ اور مختلف طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں بلوچستان کے نوجوانوں، قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ایک مثر اور متفقہ لائحہ عمل تشکیل پائے گا۔حمایت کا اعلان کرنے والوں میں ڈبل روڈ سے شاہ جہان رئیسانی، حاجی یار جان رئیسانی، ڈاکٹر نذیر احمد رئیسانی، خورشید احمد رئیسانی، فرحان رئیسانی، شہزاد رئیسانی اور دانیال رئیسانی شامل ہیں۔ سبزل روڈ سے حاجی دولت رئیسانی، عبداللہ رئیسانی، خدابخش رئیسانی، زبیر رئیسانی، شاہ زیب رئیسانی، عدنان رئیسانی، زیشان رئیسانی اور نعمان رئیسانی نے بھی حمایت کا اعلان کیا
۔اسی طرح کشمیر آباد اور قمبرانی روڈ سے حاجی خیر اللہ پرکانی، حسنین پرکانی اور سیف اللہ پرکانی، کرانی روڈ سے عمران دہوار، سمیع اللہ رند اور نعمان دہوار، میکانی روڈ سے عبدالمالک شاہ، سمیر شاہ اور مصور شاہ، گوہر آباد سے علی احمد رئیسانی، آصف رئیسانی، علاالدین رئیسانی اور صلاح الدین رئیسانی جبکہ ہزارگنجی سے شوکت پرکانی، جبار پرکانی اور ارشاد پرکانی نے بھی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی رابطہ مہم کی تائید کا اعلان کیا۔کلی شاہنواز سے بشیر احمد رئیسانی، شبیر احمد رئیسانی، شیر احمد رئیسانی، صدام رئیسانی، اکرم رئیسانی، ندیم گرگناڑی، وحید گرگناڑی، آصف سمالانی اور دیگر معتبرین نے بھی اپنے خاندانوں، ساتھیوں اور رفقا کے ہمراہ رابطہ مہم کی حمایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے، عوامی رابطوں کو مزید مثر بنانے اور ان کی قومی و عوامی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں