کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،3 دہشت گرد ہلاک،ایک زخمی گرفتار،آئی ایس پی آر

32

کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق کراچی میں پاکستان رینجرز کے ایک کیمپ پر بھارتی پراکسی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والےدہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، دہشتگردوں نےمرکزی دروازے پردھماکاکر کےکیمپ میں داخل ہونےکی کوشش کی، تاہم پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بروقت اور مؤثرکارروائی کرتےہوئےتین دہشت گردوں کوہلاک کردیا،جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،جس کی شناخت افغانستان کے شہری کےطورپر ہوئی ہے۔

فائرنگ کےتبادلے میں مادرِ وطن کے تین بہادرسپوت شہید جبکہ تین دیگر جوان زخمی ہوئے،دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا ہےکہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اوربیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے،حملے اور جوانوں کی شہادت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نےشہید جوانوں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم قربانیوں نے وطنِ عزیز کے ہر قیمت پر دفاع کے قومی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکراچی رینجرزکیمپ حملہ ناکام بناتےہوئےجام شہادت نوش کرنےوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا،کہاقوم سپاہیوں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرے گی اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں