ایران اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے سفارتکاری اور فوجی دونوں ذرائع استعمال کرےگا: اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کا ہمیشہ معاہدے توڑنے کا ریکارڈ رہاہے، مارو اور بھاگ جاو والا زمانہ اب بدل گیا۔
انہوں نے کہا کہ خطےمیں عدم تحفظ اور بحران کی بنیادی وجہ صیہونی حکومت کی پالیسیاں ہیں، ایران اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے سفارتکاری اور فوجی دونوں ذرائع استعمال کرےگا، ایران اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کا دورہ معمول کی مشاورت کا حصہ تھا، روسی وفد کےساتھ ملاقات میں جوہری بات چیت شامل نہیں تھی۔










