آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں 100 فیصد اضافہ کر دیا

40

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسےفی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے،جبکہ اس اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

نئی شرح کے تحت ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی 79 روپے 97 پیسےسےکم ہو کر 77 روپے 47 پیسےفی لیٹر،جبکہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 66 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 64 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کےمطابق نئی لیوی کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے،پیٹرولیم لیوی میں کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کوایڈجسٹ کرنے کیلئے کی گئی، دو مختلف لیوی ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ سےقیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں