سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی سرحد کی سیکیورٹی کے حوالے سے حب میں اہم اجلاس، سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں تعمیر کر نے کا فیصلہ

19

حب: سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی سرحد کی سیکیورٹی کے حوالے سے حب میں اہم اجلاس، سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں تعمیر کر نے کا فیصلہ ۔ بدھ کے روز لیڈا ہال حب میں سندھ اور بلوچستان کے اعلی پولیس آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں، اسمگلروں اور غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ سندھ پولیس اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے پہلی باضابطہ بڑی بیٹھک تھی میں سندھ اور بلوچستان پولیس کے اعلی افسران شریک تھے
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ ازاد خان، ایڈیشنل آئی جی۔ سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ڈی آئی جی اسد رضا شریک اجلاس میں کراچی سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی شریک اجلاس میں بلوچستان پولیس ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر،ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن،ڈی ایس پی حب امام بلوچ ، آر او اسپشل برانچ ذوالفقار بلو بھی شریک تھے اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پرسیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں تعمیر کی جائےں گی دونوں صوبوں کو ملانے والی سڑکوں اور دیگر راستوں پر سندھ اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ گشت کے حوالے سے بھی غورکیا گیادونوں صوبوں کے پولیس افسران کا مستقبل میں بھی جرائم کے خاتمے کے لئے باہمی رابطوں کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا گیا اور اس حوالے سے اگلا اجلاس سندھ میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں