گوادر میں مسلح افرادکی فائرنگ سے مکینک جاں بحق

43

کوئٹہ(این این آئی) گوادر میں مسلح افرادکی فائرنگ سے مکینک جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب گوادر کے علاقے ڈھور گھٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے گیراج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کا مکینک رانا محمد احمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاںضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں