ایچ ای سی بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور یونیورسٹیوں کی ترقی کا کلیدی شراکت دار ہے،گورنر بلوچستان

18

کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور قومی تعلیمی معیارات کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کلیدی کردار ہے۔ بلوچستان میں، ٹیچنگ، ریسرچ اور ادارہ جاتی تعمیر و ترقی میں ایچ ای سی کی مسلسل معاونت نے ایجوکیشن ایکسیلینس اور ریسرچ پر مبنی پیشرفت کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شروعات سے بلوچستان میں ضروری تعلیمی سہولیات اور مواقعوں کو مختلف قسم کی رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن وژن اور حقیقت کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس پر ہم چی¿رمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جغرافیایی محل وقوع اور محدود وسائل کے چیلنجوں کے باوجود صوبہ کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اس وقت سینکڑوں پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز اب معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور طلباءوطالبات کو جدید تعلیم اور موجودہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ فیکلٹی ڈویلپمنٹ، اسکالرشپس اور ریسرچ گرانٹس میں ایچ ای سی کا کردار اس تبدیلی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اسطرح ایچ ای سی کا کردار کثیر جہتی ہے جو عصری تقاضوں کے مطابق کوالٹی ایشورنس کے معیارات مرتب اور نافذ کرتا ہے، جدید علم پر مبنی ریسرچ کو فروغ دیتا ہے اور صوبے کے دورافتادہ اضلاع میں بھی ہائیر ایجوکیشن تک مساوی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ مختلف مد میں فنڈنگ، پالیسی گائیڈنس، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایچ ای سی ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو ترقی، جدت کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے قابل بنا رہا ہے۔ اج ہمیں ایچ ای سی کا اثر صوبےبھر کی ہر یونیورسٹی کے کلاس روم اور ریسرچ لیبارٹری میں نظر آتا ہے۔ اس نے قابلِ فیکلٹی ممبران کو بڑھانے، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، لیبارٹریوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ہماری طویل جدوجہد، کڑی نگرانی اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے تحت ہماری تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ پیش رفت نالج اکانومی کی تعمیر کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کو استحکام بخشنے اور کوالٹی ایجوکیشن تک رسائی ممکن بنانے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں