بلوچستان میں مذہبی امور کا محکمہ ختم کردیا گیا، محکمے کے ملازمین کی خدمات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی گئیں۔ محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں قائم محکمہ مذہبی امور ختم کردیا گیا ہے، بلوچستان کابینہ چند ماہ پہلے اس محکمے کو ختم کرنے کی منظوری دے چکی تھی، حکومت بلوچستان کے حکام کے مطابق محکمے کے 1237 ملازمین کی خدمات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کی گئیں ہیں جبکہ محکمے کی پراپرٹی، گاڑیوں، دفاتر محکمہ ریونیو کے حوالے کئے گئے ہیں بلوچستان حکومت کے حکام کے مطابق زکوۃ فنڈز کی مد میں محکمے کے پاس موجود 4 ارب روپے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کو منتقل کردی گئی ہے یہ رقم محکمہ مذہبی امور کے 4 سال سے موجود تھی۔
بلوچستان میں مذہبی امور کا محکمہ ختم کردیا گیا، محکمے کے ملازمین کی خدمات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی
31











