غزہ:غزہ پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے تازہ حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپہ مارا اور 18 فلسطینی گرفتار کرلئے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق غزہ شہر کے شمال مغرب میں شیخ رضوان محلے میں اسرائیلی ڈرون نے لوگوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک الگ ڈرون حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔خان یونس کے شمال مغرب میں القارا کے علاقے المواسی میں اسرائیلی حملے میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کے بعد ایک بچے سمیت تین فلسطینی ہلاک ہو گئے۔غزہ شہر کے الصابرہ محلے میں، اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ شہر کے جنوب مغرب میں تل الحوا محلے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں مزید دو فلسطینی مارے گئے۔
وفا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی گولہ باری نے دیر البلاح میں الاقصی شہدا ہسپتال میں ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ایک گودام کو بھی تباہ کر دیا، جس سے اس سہولت اور قریبی خیموں کو بہت نقصان پہنچا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے متعدد علاقوں میں چھاپوں کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہیبرون کے علاقے مسافر یتہ کے گاں خشم الدراج سے 11 فلسطینی کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے تعاقب اور ان پر حملہ کرنے کے بعد حراست میں لیا۔اسرائیلی فورسز نے صوبہ نابلس میں عینابس، برقعہ اور اسیرا الشمالیہ کے قصبوں اور دیہاتوں میں بھی چھاپے مارے، متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور ایک مکان کو عارضی فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا۔بیت لحم کے مغرب میں وادی فوکن، کنٹینر فوجی چوکی اور طوباس کے جنوب مشرق میں تممون قصبے سے مزید تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کا حملہ، 9 شہید، 18 فلسطینی گرفتار
1













