غزہ شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابوبکر شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اکرم یاسین حماس کے سکیورٹی ادارے کے سینئر عہدیدار تھے۔
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں بھی فائرنگ سے ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غزہ کے رہائشیوں نے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، گولہ باری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 1,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔










