فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

41

دنیائے فٹبال پر آئندہ چار برس تک حکمرانی کی ذمہ داری اسپین نے اٹھا لی ہے جس نے آج امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

نیویارک کے نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز فائنل پر دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں جبکہ ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان دونوں ہاف بغیر کسی گول کے برابر ہے دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہیں کر سکیں۔

دونوں ٹیموں کا 15،15 منٹ کے دو ہاف دیے گئے پہلے ایکسٹرا ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، مگر دوسرے ایکسٹرا ٹائم کے ہاف میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے گول کر کے برتری دلا دی۔

اسپین 2010 میں اپنی پہلی عالمی ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا فائنل ہے۔ Flora& Fauna

دوسری جانب ارجنٹینا ساتویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹیم 1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی ہے اور اب مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ مقابلہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ مداح امید کر رہے ہیں کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ Flora& Fauna

فائنل میں اگرچہ تمام نظریں لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان سپر اسٹار لامین یامال پر مرکوز ہیں، تاہم دونوں ٹیموں کے پاس ایسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی لمحے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں