سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔
درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس درخواست پر 29 جولائی کو سماعت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی منطوری پر صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا اصافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست سے متعلق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔













