حکومت بلوچستان کا ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ

1

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔ ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کی منظوری وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دی ہے۔

شاہد رند نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان نےاس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کا علاج کراچی کے نجی اسپتال میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

شاہد رند نے کہا کہ حکومت متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں