ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اغواء

49

خاران /کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو مبینہ طور پر اغواءکرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ڈپٹی کمشنرخاران منیر سومرو کونوشکی خاران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواءکرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو اور ان کے دو ذاتی محافظوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر منیر سومرو اور ان کے دونوں محافظوں کے موبائل فون مسلسل بند جا رہے ہیں، تاہم تاحال ڈپٹی کمشنر یا ان کے محافظوں کے اغوا کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران سے رابطے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ ان کی تلاش کے لیے نوشکی، خاران اور چاغی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو مبینہ طور پر کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے اغواءکی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاران کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اور سرکاری سطح پر اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہورہی ہیں ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو گزشتہ تین سال سے خاران میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں