دالبندین:چاغی کے علاقے جوجوکی میں این40 قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو خالی مزدا ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بارٹاگزی لانڈی کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں ٹرک دالبندین سے تفتان کی جانب جا رہے تھے۔ کہ ان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد دونوں ٹرکوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ٹرک جل کر تباہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دالبندین این-40 پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو مزدا ٹرک نذرِ آتش
26











