دالبندین: دالبندین کے علاقے این-40 چارسر میں مسلح افراد نے ایک ٹرک کو نذرِ آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے دالبندین آنے والے ایک ٹرک کو یونین کونسل پدگ، چارسر کے علاقے میں این-40 پر مسلح افراد نے آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔ ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا، تاہم سامان کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
دالبندین کے علاقے این-40 چارسر میں مسلح افراد نے ایک ٹرک کو نذرِ آتش کر دیا
27











