صحت ٹیموں کی محنت، بروقت نگرانی اور مو¿ثر حکمتِ عملی سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

33

کوئٹہ (این این آئی ) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق نے انسدادِ پولیو مہم، ویکسینیشن کوریج، مائیکرو پلاننگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے صوبائی حکومت کے مسلسل کوششوں سے تین سال بعد صوبے کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی آنے پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت ٹیموں کی محنت، بروقت نگرانی اور مو¿ثر حکمتِ عملی سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لگن، یکسوئی اور مسلسل کوشش سے بلوچستان کو پولیو سے پاک بنایا جائے گا۔ انہوں نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے اضلاع کو آئندہ مہم میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کہ ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ صوبے سے ہر حال میں کیا جائے گا اور اس قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکمے، ضلعی انتظامیہ اور صحتی ٹیمیں مکمل لگن اور احتیاط سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔ اجلاس میں ایکسپینڈڈ ایمیونائزیشن پروگرام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے ای پی آئی پروگرام میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری داخلہ، متعلقہ سینئر حکام، ضلعی انتظامیہ اور انسدادِ پولیو سے وابستہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحتی حکام کو ہدایت دی کہ آئندہ مہم کی نگرانی ازخود کریں، خطرے سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور ہر بچے تک ویکسینیشن کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں