وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل ایپ ’’صحت دہلیز‘‘ متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ پر 24 گھنٹے طبی ماہرین دستیاب ہوں گے اور یہ سال کے 365 دن عوام کو طبی مشاورت فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق ایپ کی فعالیت کے پہلے ہی دن 791 کنسلٹیشن کالز کے ذریعے تجربہ کار ڈاکٹرز نے شہریوں کو مفت طبی مشاورت فراہم کی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ گرمی میں جھلستے اور سردی میں ٹھٹھرتے عام بلوچستانی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔
گرمی میں جھلستے اور سردی میں ٹھٹھرتے عام بلوچستانی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، سرفراز بگٹی
36










