میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلویز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

63

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔ حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں سے سبقت لے گیا ہے اور بلوچستان حکومت کی کمٹمنٹ اور عوامی سہولت کے منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناح میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں جدید اور بااعتماد سفری سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ الحمدللہ بلوچستان میں عوامی سفری سہولیات کے فروغ کا اہم منصوبہ مکمل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں