زلزلہ متاثر ین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

33

کوئٹہ (روزنامہ تعمیر بلوچستان)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی تحصیل کنگری، ضلع موسی خیل کے زلزلہ متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہر متاثرہ شہری کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریلیف، بحالی اور تعمیرِ نو کے تمام اقدامات شفافیت، تیز رفتاری اور موثر انداز میں جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے واقعات میں 19 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 125 مکانات متاثر ہوئے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں