صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل، 7 منصوبوں پر کام جاری جبکہ 5 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے جاری منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں پر بھی بلا تاخیر کام شروع کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور










