کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے صرف پنجابی مزدور نہیں تھے بلکہ پاکستان کے شہری، محنت کش اور ہمارے اپنے بھائی تھے۔ ان پر حملہ کسی ایک صوبے یا قومیت پر نہیں بلکہ پاکستان کی وحدت، آئین اور ریاست پر حملہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کی نام نہاد تحریک کا لبادہ اوڑھنے والے دہشت گرد نہتے مزدوروں کو نشانہ بنا کر ایک مرتبہ پھر اپنے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کا قتل کسی سیاسی جدوجہد یا آزادی کی تحریک نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی، بربریت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد کسی حق کی جدوجہد نہیں بلکہ دہشت، نفرت، خونریزی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ ایسے عناصر لسانی اور علاقائی نفرت کو ہوا دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا پاکستانی شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا اور اس گھناو¿نے جرم میں ملوث ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید فیصلہ کن، مو¿ثر اور بلاامتیاز ہوں گی۔ دہشت گردوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا3
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی کے سامنے نہ کبھی جھکی ہے، نہ جھکے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت، قومی عزم اور عوامی حمایت کے ساتھ جاری رہے گی۔دریں اثناءحکومت بلوچستان نے ماشکیل میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ مصصوم اور بے گناہ مزدوروں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل ایک گھناو¿نا جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی
شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری، جامع تحقیقات اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہر کوشش کو ریاست پوری قوت سے ناکام بنائے گی۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے کی تحقیقات میرٹ پر مکمل کی جائیں گی اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی
ماشکیل فائرنگ واقعہ، حکومت کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم،بے گناہ محنت کشوں کا قتل کسی سیاسی جدوجہد یا آزادی کی تحریک نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
32













