وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات، خضدار خودکش حملے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی

33

کوئٹہ +اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے منگل کو مینگل ہاؤس اسلام آبادجاکر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما میرشفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گزشتہ دنوں خضدار میں میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر فتنہ ہندوستان کے دہشتگردانہ خودکش حملے اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حملے میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور جھالاوان عوامی پینل وڈھ کے صدر میر یاسر مینگل کی صحت دریافت کی انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، میر آفتاب بگٹی، سردار مراد خان شیخ، میر فرید رئیسانی، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی، میر شہباز خان قلندرانی، داود جان محمدزئی، حاجی منصور ساسولی، میر منصور گرگناڑی، میر عتیق الرحمن ساجدی، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں